ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی آفر؛ حکومتی رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو آفر کے بعد حکومت بھی متحرک  ہو گئی ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی رابطہ کمیٹی کے ایم کیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان اور فنڈز کے اجرا سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔ حکومتی رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اپنے ایک خطاب میں ایم کیو ایم کو آفر کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت گرانے میں ان کی مدد کرے۔ اس کے بدلے پیپلز پارٹی سندھ میں انہیں اتنی ہی وزارتیں دینے کے لیے تیار ہے جتنی ان کے پاس وفاق میں ہیں۔ اس کے جواب میں ایم کیو ایم نے اس آفر کو ٹھکر دیا۔

 

آئی ڈی: 2019/12/31/

متعلقہ خبریں