سال نو کی تیاریاں، انتظامیہ نے وارننگ جاری کر دی

فائل فوٹو

راولپنڈی اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ انتظامیہ نے بھی ون ویلنگ، خطرناک کرتب کے خواہش مندوں کیخلاف کمرکس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2019 کو الوداع کہنے کےلیے نیو ائیر نائٹ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خصوصی سکواڈ الرٹ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہر اقتدار میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق نہ کوئی ون ویلنگ کر سکے گا، نہ خطرناک کرتب دکھانے کی کوشش کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ بغیر سائلنسر موٹرسائیکل سڑکوں پر نہیں لائے جا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف شاہراہوں پر سخت ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی شہر میں ٹریفک پولیس کے 300 افسران اور اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تنبیہہ جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پرسخت ایکشن ، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ والدین سے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1847 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment