سی ڈی اے کی بھرتیوں، اپ گریڈیشن و کیڈر تبدیلی کا ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے  نیب کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں، اپ گریڈیشن اور کیڈر تبدیلی کا ریکارڈ طلب کیے جانے پر متعلقہ ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے دس سالوں میں بھرتیوں، کیڈر تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ سی ڈی اے سے دس سالوں کے دوران بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سی ڈی اے کے ایک ہزار سے زائد افسران اور ملازمین نے مختلف ادوار میں اپ گریڈیشن اور کیڈر تبدیل کروائے۔ اس سے قبل بھی سی ڈی اے، ایف آئی اے اور نیب کو بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرچکی ہے۔ نیب نے سی ڈی اے میں 2006 کے بعد سے اب تک بھرتیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔

واضح رہے سی ڈی اے کے خلاف مختلف عدالتوں میں بھی اپ گریڈیشن اور کیڈر تبدیلی سے متعلق کیسز زیر سماعت ہیں۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1879 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment