نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سب کچھ تباہ کر دیا: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb PMLN

لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت، کاروبار، روزگار سب تباہ کردیا۔

لاہور میں بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان اپنے دوستوں کو بچانے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے۔ سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ ‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہیے نہ ہی ضرورت ہے۔ لیگی رہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔ نیب آرڈیننس سے ثابت ہوا نالائق اور نااہل حکومت ملک کو تباہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی ‎قیادت اور رہنماوں نے جرات، بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ ‎ہماری جماعت کیخلاف ہر الزام جھوٹ اور غلط ثابت ہوا، ملک، کاروبار، سرمایہ کاری اور صنعت سب بند ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک اور گورننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1885 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment