ملائشیا میں پھنسے 113 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوالالمپور سے آنے والے 113 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو کلیئر کر دیا ہے۔ ملائشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے ایف آئی اے امیگریشن نے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 6 بج کر 5منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔ وزارت اورسیز پاکستانیز کے حکام نے ملائشیا کی جیلوں سے آنے والے قیدیوں کا استقبال کیا۔ مسافروں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز نے آج 300 سو سے زائد مسافروں کے ساتھ ملائشیا سے اڑان بھری تھی۔

اس موقع پر معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔ اپنے شہریوں کو ملائشیا سے وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پرواز کا انتظام ایک ‏اہم فیصلہ ہے۔ اس سے قبل مالی اور تکنیکی مدد کی فراہمی کے بعد حکومت مئی 2019 میں ملائشیا ‏سے 300 پاکستانی شہری واپس لائی تھی۔

آئی ڈی: 2019/12/31/1887 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment