نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا

Petrol-Prices-Reduction

اسلام آباد: نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔ پیٹرولیم مصنوعات 3روپے 10پیسے فی لیٹر تک مہنگی کر دی گئیں۔ اضافے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 2.61 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے اب 116.60 روپے فی لیٹر ملے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.25 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے 127.26 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے باعث مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99.45 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ اب 84.51 روہے فی لیٹر ملے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جنوری 2020 کے لئے نافذ العمل ہوں گی۔

 

آئی ڈی: 2019/12/31/1905

متعلقہ خبریں

Leave a Comment