Daily Archives

1 January, 2020

ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد؛ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری

اسلام آباد: حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت 10 ہزار ڈالرز سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے پر جرمانہ اور سات سال تک کی قید کی سزا سنائی جائے گی۔…

ابو ظہبی کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ ولی عہد وزیراعظم عمران خان سمیت اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر…

سال نو کا تحفہ۔۔ بجلی کی قیمت میں 1 روپے چھپن پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: نئے سال پر حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا۔ نیپرانے بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے چھپن پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے چھپن پیسے کا…

عراق میں امریکی تنصیبات پر حملہ۔۔ امریکہ نے ایران کو دھمکی دے دی

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ امریکی تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے۔ یہ دھمکی نہیں وارننگ ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ'' ہم عراق میں کسی بھی امریکی تنصیب پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں…

اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکتا تو معاملات کیسے چلیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے ایسا لگ رہا ہے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔  اتفاق رائے کبھی بھی 100 فیصد پیدا ہی نہیں کیا جا سکتا۔ جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔…

نیب ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرے: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے نیب کو نئے ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرنے کا حکم دیتے ہوئے اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ نیب گرفتاری پر پریس ریلیز ایسے جاری کرتا ہے…

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت؛ آرمی ایکٹ میں ترمیم منظور

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی…

ثنا اللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

اسلام آباد: ثنا اللہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے ثنا اللہ عباسی اس تعیناتی سے قبل آئی جی گلگت بلتستان تعینات تھے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا کے…

سوشل میڈیا: سہولت یا زحمت؟

گلی ڈنڈا اٹھا کر گرمیوں کی تپتی دوپہر میں گھر سے نکلنا اور کمال یہ کہ والدین کو کانوں کان خبر نہ ہو،گڈیاں لوٹنا، لٹو گھمانا وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہوتے تھے۔ وقت کچھ اس تیزی سے تبدیل ہوا ہے کہ 80 کی دھائی میں پیدا ہونے والے تو تقریبا…

وفاقی حکومت کا سی این جی شعبے کو مکمل گیس فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری اور فروری میں سی این جی شعبے کو مکمل گیس فراہم کرنے کا اعلان اور ایک ہفتے میں گیس صورتحال میں بہتری کی نوید سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئے ذرائع اور اضافی قدرتی…

پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپس کے بعد لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی…

’’سٹار وارز، دی رائز آف سکائی واکر‘‘ کا سحر دو ہفتے بعد بھی نہ ٹوٹ سکا

نیویارک: تھرل، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’سٹار وارز، دی رائز آف سکائی واکر‘‘دو ہفتے بعد بھی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اس ہفتے مزید 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔ غیر ملکی…

پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو کا اطلاق ہوگیا۔ پاکستان 313مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدے پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے…

پاکستان بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی تفصیلات کا تبادلہ

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کردیا گیا۔ پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کو باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن اور ہندوستانی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھی…

پی آئی اے کا کمال۔۔ مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئی

اسلام آباد: باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ پی آئی اے کی دو پروازیں مسافروں کا سامان دوبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئی جس پر مسافروں نے احتجاجا ایف آئی اے کاونٹر پر دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 218 دوبئی سے اسلام…

وزیر اعظم نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: ملک بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمر توڑ مہنگائی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے…

کراچی میں پاک بحریہ کی سالانہ ایفشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد

کراچی: پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف کا پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل…

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے رولز میں تبدیلی سپریم کورٹ میں چیلنج

کراچی: چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے رولز میں تبدیلی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ رولز میں تبدیلی کو چیلنج کرتے ہوئے اس ضمن میں سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی…

کہیں عبادات، کہیں جشن، 2020 شروع ہو گیا

دو ہزار بیس کا سال شروع ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا۔  اس موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے۔ لاہور سمیت پاکستان بھر میں نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی کیلئے…