ثنا اللہ عباسی آئی جی خیبر پختونخوا تعینات


اسلام آباد: ثنا اللہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے ثنا اللہ عباسی اس تعیناتی سے قبل آئی جی گلگت بلتستان تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ثنا اللہ عباسی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان سے قبل سے عہدے پر فائز ڈاکٹر نعیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے تین نام وزیر اعظم ہاوس بھجوائے تھے جن میں سے ثنا اللہ عباسی کا نام منتخب کرتے ہوئے انہیں آئی جی خیبر پختونخوا لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کل گزشتہ روز ہی خبر آئی تھی کہ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں 14 ماہ میں 4 آئی جیز تبدیل کر چکی ہے۔

آئی ڈی: 2020/01/01/1991 

Leave A Reply

Your email address will not be published.