’’سٹار وارز، دی رائز آف سکائی واکر‘‘ کا سحر دو ہفتے بعد بھی نہ ٹوٹ سکا


نیویارک: تھرل، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’سٹار وارز، دی رائز آف سکائی واکر‘‘دو ہفتے بعد بھی امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اس ہفتے مزید 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہالی ووڈ فلم کا گراف مزید اوپر جارہا ہے اور فلم کے ایڈونچر سے بھرے مناظر مداحوں کو  بار بار یہ فلم دیکھنے  کیلئے سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے فلم نے امریکن باکس آفس پر 3 دن میں 27 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کیا تھا، جو دسمبر کے مہینے میں کسی فلم کا تیسرا سب سے زیادہ بزنس ہے۔ یہ فلم اسٹار وارز سیکوئل کی آخری فلم ہے اور مجموعی طور پر یہ فلم ’’اسٹار وارز‘‘ کی نویں مرکزی فلم ہے جس میں ڈیزی ریڈلے سمیت دیگر اداکار ایکشن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی دی راک کی فلم’ ’جمانجی دا نیکسٹ لیول‘‘ دوسرے پر براجمان تھی اور رواں ہفتے بھی دا نیکسٹ لیول دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/01/2249 

Leave A Reply

Your email address will not be published.