پی آئی اے کا کمال۔۔ مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئی

PIA-Corona-Attack-Iran-Operations-suspended

اسلام آباد: باکمال لوگ لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ پی آئی اے کی دو پروازیں مسافروں کا سامان دوبئی چھوڑ کر وطن پہنچ گئی جس پر مسافروں نے احتجاجا ایف آئی اے کاونٹر پر دھرنا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 218 دوبئی سے اسلام آباد جبکہ پی کے 256 یو اے ای سے پشاور جارہی تھی۔ پی کے 256 کو خرابی موسم کی وجہ سے پشاور لینڈنگ سے روک دیا گیا۔ طیارے کو اسلام آباد آئیر پورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ دونوں پروازوں کا سامان وطن نہ لانے پر مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ مسافروں نے سامان نہ پہنچنے پر احتجاجاً ایف آئی اے کاونٹر پر دھرنا دے دیا۔

مسافروں کے دھرنے کے باعث ایف آئی اے کاونٹر پر کام رک گیا۔ مسافروں کے احتجاج کے باعث آئیر پورٹ پر حالات کشیدہ ہونے سے اے ایس ایف کو طلب کرلیا گئی۔ ڈپٹی ٹرمینل منیجر کی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

مسافروں نے احتجاجاً ایف آئی اے کاونٹر کے سامنے دھرنا دے دیا
مسافروں نے احتجاجاً ایف آئی اے کاونٹر کے سامنے دھرنا دے دیا

 

آئی ڈی: 2020/01/01/1954 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment