کراچی میں پاک بحریہ کی سالانہ ایفشنسی کمپٹیشن پریڈ کا انعقاد

سکرین گریب - آفیشل ویڈیو

کراچی: پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول چیف کا پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بالخصوص گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 2019 امیرالبحر نے کہا کہ کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی  بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال 2019 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔

آئی ڈی: 2020/01/01/1940 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment