کہیں عبادات، کہیں جشن، 2020 شروع ہو گیا


دو ہزار بیس کا سال شروع ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا۔  اس موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے۔ لاہور سمیت پاکستان بھر میں نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی میں شہریوں نے ساحل سمندر پر سال دو ہزار انیس کے آخری سورج کو الوداع کہا۔ نوجوان نسل نے نئے سال کیلئے حسین خواب آنکھوں میں سجا لیے۔ کراچی میں سی ویو پر شہریوں نے جشن منایا۔ شہر میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی جشن اور تقریبات کا انتظام کیا گیا۔

سال 2019 کا آخری غروب آفتاب کا  دلکش نطارہ  دیکھنے اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی  تعداد نے لیک  ویو پارک کا رخ کیا۔ شہریوں نے دلکش نظارے کو کیمرے  کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی 2019 کا سورج سال بھر کی حسین اور تلخ یادیں سمیٹ کر غروب ہوا۔ سال دو ہزار انیس کے آخری روز کے سورج کو شہریوں نے اپنے اپنے انداز میں الوداع کہا۔ تلخ و شیریں یادیں لے کر پاکستان میں  دو ہزار انیس کا آخری  سورج غروب ہو گیا۔

نئے سال کے آغاز پر فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی پیغامات دئیے۔ احسن خان، حمیرا ارشد، میگھا اور عمران عباس نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ سال دو ہزارانیس تو گزر گیا لیکن آئندہ سال بنیادی سہولیات کی فراہمی اورامن وسلامتی کی امید کرتے ہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/01/1948 

Leave A Reply

Your email address will not be published.