وزیر اعظم نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: ملک بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمر توڑ مہنگائی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور  صوبائی حکومتوں کے نمائندگان شریک ہونگے۔ اجلاس میں صوبائی حکومتیں پرائس کنٹرول سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے گذشتہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے تھے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور عوام کو دئیے گئے ریلیف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

آج کے اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے وزراء اعلی شرکت متوقع ہے۔ قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آئی ڈی: 2020/01/01/1950 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment