پاکستان بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی تفصیلات کا تبادلہ

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کردیا گیا۔ پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست کو باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن اور ہندوستانی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں قید 282 ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات بھی  بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ایک دوسرے کو اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔ یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا مسلسل تبادلہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے پاکستان میں قید 282 ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہیں۔  55 شہری اور 227 ماہی گیروں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدہ کی دفعات کے مطابق کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سالانہ دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوگا۔ بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر کرے گی۔

آئی ڈی: 2020/01/01/1961 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment