ابو ظہبی کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ ولی عہد وزیراعظم عمران خان سمیت اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کہتے ہیں ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کل ایک روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئیں گے۔ پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوستی کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ دورے کے دوران ولی عہد وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہو گا۔ دورے میں کوالالمپور سمٹ سے پاکستان کے انخلاء اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظر میں ولی عہد کا دورہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

یا رہے گزشتہ ہفتے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

آئی ڈی: 2019/01/01/2016

متعلقہ خبریں

Leave a Comment