سال نو کا تحفہ۔۔ بجلی کی قیمت میں 1 روپے چھپن پیسے کا اضافہ

اسلام آباد: نئے سال پر حکومت نے عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا۔ نیپرانے بجلی کے نرخوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے چھپن پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے چھپن پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے اکتوبر 2019 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے چھپن پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ بجلی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی چودہ ارب پچاس کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر چھبیس دسمبر کو سماعت کرتے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

آئی ڈی: 2020/01/01/2019 

اپنا تبصرہ بھیجیں