جرمنی میں نئے سال کے جشن میں آتشبازی، تمام بندر جل کر مر گئے


برلن: جرمنی میں سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی نے چڑیا گھر میں بندروں کا حصہ جلا کر راکھ کر ڈالا۔ اس خوفناک آتشزدگی سے بندروں کے سیکشن میں موجود تمام بندر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا آوٹ لیٹس میں آنے والی پورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سال نو کی شب کیرے فلیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تاریخی چڑیا گھر کا بندروں کیلئے مختص حصہ مکمل طور پر جل گر خاکستر ہو گیا۔ہلاک ہونے والے بندروں میں میں نایاب سلور بلیک گوریلا بھی شامل تھا۔
بندروں کے سیکشن کے علاوہ درجنوں پرندے بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق کہ اس خوفناک واقعے میں صرف 2 بندروں کو ہی بچایا جا سکا لیکن وہ بھی خاصے جھلس چکے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کے نتیجے میں کچھ آتشی مواد بندروں والے حصے میں گرا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 ہزار مربع میٹر پر پھیلے حصے کو جلا ڈالا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/2104 

Leave A Reply

Your email address will not be published.