لاہور؛ موچی گیٹ کے گودام میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق


لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مشہور موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں آتشزدگی کا خوف ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس افسوسناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لاہور کے علاقے گوالمنڈی موچی گیٹ لیدر گودام کی پہلی منزل پر لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے اکیس افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مالک،عبدالودود، خداداد اور فیروز خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرایع کا مزید کہنا ہے کہ موچی گیٹ کے قریب چمڑے کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا۔ ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ گودام میں دھواں بھرنے سے دو درجن کے قریب لوگ شدید متاثر ہوئے، جنھیں طبی امداد کے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/2047 

Leave A Reply

Your email address will not be published.