یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش پھر مہنگی


اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کردیا گیا گھی 6روپے فی کلو مہنگا کوکنگ آئل 4روپے فی لیٹر مہنگا دیسی گھی کی قیمت میں فی کلو 100روپے اضافہ کردیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جاری یوٹیلٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل چھ روپے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا یے

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے مہنگائی برسانے کا سلسلہ جاری ہے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت مزید چھ روپے بڑھا دی گئی ہے,  جس کے بعد کھی کی قیمت 210 اور آئل 215 روپے فی لیٹر پہنچ چکا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ 12روپے تک مہنگا کردیا گیا

وزیر اعظم کے 6ارب روپے کے ریلیف پیکچ سے قبل کئی اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 200 روپے سے 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے

یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے گذشتہ ہفتے دالوں کی قیمتوں میں 27روپے تک  چاول 25روپے اور 20  کلو آٹے کا تھیلا 80روپے مہنگا کردیا گیا تھا  جب کہ دالوں اور چاول کی قیمت بھی بڑھائی جاچکی ہے

گھی, آئل اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا گذشتہ دو ہفتوں میں کئی اشیاء ضروریہ پہلے ہی مہنگی کی جاچکی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/

Leave A Reply

Your email address will not be published.