کس کس عوامی نمائندے نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں

National Assembly

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی ممبران کی تفصیلات جاری کردیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 1195 میں سے 595 اراکین پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ قومی اسمبلی کے 166 ممبران کے گوشوارے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ 32 سینٹرز، پنجاب اسمبلی کے 190 اراکین، سندھ اسمبلی کے 82 اراکین، کے پی کے کے 85 اراکین اور بلوچستان اسمبلی سے 40 اراکین نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دئیے ہیں۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیر مین آصف علی زرداری اور چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، شفقت محمود، چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام اور طارق بشیر چیمہ کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، فہمیدہ مرزا، فیصل واواڈا، خرم دستگیر، محسن شاہ نواز رانجھا اور فرخ حبیب کے گوشوارے بھی جمع نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، غلام سرور خان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے گوشوارے بھی تاحال جمع نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، عامر کیانی اور صداقت عباسی کے گوشوارے بھی تاحال جمع نہ ہوئے۔ سینیٹر مصدق ملک، ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، مصطفی نواز کھوکھر اور رضا ربانی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔  وزیر دفاع پرویز خٹک، شہریار آفریدی، علی محمد خان نے بھی گوشواروں کی تفصیلات بھی تاحال  جمع نہیں کروائی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی ہے کہ  15 جنوری تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/2065 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment