قومی شاہراہوں پر نئے جرمانوں کا نفاذ ابھی نہیں ہوا: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر کمیونیکیشن مراد سعید نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانوں کی شرح میں اضافے کا اطلا ق اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانوں میں اضافہ ریونیو بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ لیکن ان کے مطابق دنیا بھر میں جرمانے بڑھانے سے ریونیو بڑھا نہیں بلکہ کم ہوا ہے۔ 

مراد سعید کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان ٹرانسپورٹرز اینڈ گڈز الائنس نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ الائنس نے آج پہیہ جام ہڑتال کر رکھی ہے اور لاہور میں مختلف مقامات سے 12 ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاوس کی جانب جانے والی ہڑتالی ریلی کے وفد سے لاہور پولیس کے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی شاہراہوں پر نئے جرمانوں کا نفاذ، ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر چلے گئے

یاد رہے کہ قومی شاہراہوں پر ایک جنوری سے بھاری جرمانوں کی شرح کا نفاذ کر دیا جا چکا ہے۔

آئی ڈی: 2020/01/02/2084 

اپنا تبصرہ بھیجیں