ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان واپس روانہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے ایک مختصر دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر واپس  روانہ ہوئے۔ ائیر پورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے شیخ محمد بن زید النہیان کو الوداع کہا۔

ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے ان کے  اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رینماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/2110 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment