متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

فوٹو: متحدہ عرب امارات ایمبیسی

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ابو ظہبی کے ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ نور خان ائیربیس پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر روایتی لباس میں دو بچوں نے مہمان خصوصی کو گلدستے پیش کیے اور انہیں خوش آمدید کہا۔

بعدازاں وزیراعظم کے ہمراہ ولی عہد شیخ محمد وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے، اس دوران عمران خان نے خود گاڑی چلائی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/02/2116 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment