جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت۔۔ مائیک پومپیو اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں رابطہ

فائل فوٹو

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری برائے دفاع مائیک پومپیو میں رابطہ ہوا ہے۔ اس رابطے میں خلیجی خطے میں حالیہ واقعے کے پس منظر میں بڑھنے والی حدت کے ممکنہ اثرات پر بات کی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر تحمل اور مثبت بات چیت کا طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ…

مزید پڑھیں

آرمی ایکٹ: جے یو آئی کے بعد تین اور پارٹیز نے مخالفت کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ کی مخالفت کے فیصلے کے بعد تین اور جماعتوں نے آرمی ایکٹ کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بعد جماعت اسلامی، بلوچستان کی نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) نے آرمی ترمیمی ایکٹ سے لاتعلق رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آرمی ایکٹ میں حکومت کا نہیں اصولوں کا ساتھ…

مزید پڑھیں

ریلیف سے قبل کمر توڑ مہنگائی۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ایک بار پھر مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کی کمر پر ایک اور بوجھ لادنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف دینے کا دعوی اطلاق سے قبل ہی ہوا میں اُڑا دیا گیا۔ خبرنامے کے پاس موجود نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی مزید 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ دو ہفتے میں گھی پہلے ہی 33 روپے فی کلو مہنگا کیا جا چکا ہے۔ قیمت بڑھانے کے بعد گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر…

مزید پڑھیں

عوام کی کمر پر ایک اور بوجھ لادنے کی تیاری۔۔ گیس ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

Gas-Load-Shedding

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ مشیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے جس میں گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کی…

مزید پڑھیں

مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے تقرر و توسیع کے ترامیمی بلز منظور کر لیے

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیرفورس ایکٹ میں ترامیم سے متعلق تینوں ترامیمی بل منظور کرلیے۔ آج قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاک آرمی ایکٹ 1952، پاک فضائیہ ایکٹ 1953 اور پاک بحریہ ایکٹ 1961 میں ترامیم کے لیے تین بل علیحدہ علیحدہ پیش کیے تھے۔ یہ تینوں بل پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2020، پاکستان ائیرفورس (ترمیمی) ایکٹ اور پاکستان بحریہ (ترمیمی) ایکٹ 2020 کے نام سے اسمبلی میں پیش کیے گئے۔ ترمیمی بلز…

مزید پڑھیں

آرمی ترمیمی ایکٹ؛ جمعیت علمائے اسلام نے مخالفت کا فیصلہ کر لیا

Maualana-Fazlur-ur-Rahman-JUIF

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کا آرمی ایکٹ ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ  کر لیا ۔ آرمی ترمیم ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس  میں کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مولانا اسعد محمود کی زیرصدارت ہوا۔ جے یو آئی ذرائع  کے مطابق ایوان میں جے یو آئی آرمی ترمیم ایکٹ بل 2020 کی مخالفت کرے گی۔ جے یو آئی کے اراکین آرمی ایکٹ ترمیم بل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے…

مزید پڑھیں

وزیراعظم آج فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں  سی پیک کے پہلے انڈسٹریل زون علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سی پیک انڈسٹریل ذون کا پہلا فیز ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ انڈسٹریل زون سے 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اس حوالے سے 160  کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں۔ معاہدے کرنے والی 125 چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ٹیکسٹائل، بلڈنگ کنسٹرکشن، آٹو موبائل، سٹیل اور فارماسوٹیکل…

مزید پڑھیں

پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے آرمی، نیوی اور ایئرفورس ایکٹس میں ترمیم کے بل پیش کر دئیے ہیں۔ پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی ترمیمی بل وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے الگ الگ پیش کیے گئے۔ تینوں ترمیمی بل مزید غور و خوض کے لیے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ بل قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت…

مزید پڑھیں

سکھر میں منہدم ہونے والی عمارت کی ہلاکتیں 8 ہو گئیں

سکھر: سکھر میں تین روز قبل حسینی روڈ پر منہدم ہونے والی تین منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 8 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسینی روڈ سکھر پر زمین بوس عمارت کے ملبے سے آج مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت صبا زوجہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ سکھر میں رونما ہونے والے اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد…

مزید پڑھیں

آرمی ترمیمی ایکٹ؛ نواز شریف کا مبینہ خط سامنے آ گیا

Nawaz Sharif-Pakistan Muslim League

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے منظر عام پر آنے والے ایک مبینہ خط میں انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے منظور کیے گئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارٹی کو اہم ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ نجی ٹیلی ویژنز پر آنے والی رپورٹس کے مطابق لندن روانگی کے بعد نوازشریف نے اپنے پہلے مبینہ بیان میں خواجہ آصف کو تحریری ہدایات جاری کیں ہیں اور کہا کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے، لہٰذا آرمی ایکٹ ترمیمی…

مزید پڑھیں

آرمی ایکٹ پر مفاہمت؛ پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی میں اتفاق ہو گیا

National Assembly

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مفاہمت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بل پیش کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت و اپوزیشن  کے درمیان  مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  پاک افواج سے متعلق سروسز ایکٹس ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے۔ پیش کیے جانے کے بعد بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی…

مزید پڑھیں

صدر ٹرمپ کے حکم پر بغداد میں امریکی حملہ؛ ایرانی افواج کے سینئر کمانڈر جاں بحق

فائل فوٹو

بغداد: فضائی حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل داغے گئے جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ پیراملٹری فوجی دستے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائر کیے گئے میزائل سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عہدیدار نے…

مزید پڑھیں