ریلیف سے قبل کمر توڑ مہنگائی۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی ایک بار پھر مہنگا کر دیا گیا


اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کی کمر پر ایک اور بوجھ لادنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ریلیف دینے کا دعوی اطلاق سے قبل ہی ہوا میں اُڑا دیا گیا۔

خبرنامے کے پاس موجود نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی مزید 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ دو ہفتے میں گھی پہلے ہی 33 روپے فی کلو مہنگا کیا جا چکا ہے۔ قیمت بڑھانے کے بعد گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 205 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

مزید برآں گذشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل  6 روپے اور کوکنگ آئل 4 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا جب کہ دیسی گھی کی قیمت میں فی کلو 100روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے وزیر اعظم کے 6 ارب روپے ریلیف پیکج کے اطلاق سے قبل ہی گھی، کوکنک آئل ، چاول ، چینی اور آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء مہنگی کی جا چکی ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 200 روپے سے 220 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے گذشتہ ہفتے دالوں کی قیمتوں میں 27 روپے تک، چاول 25 روپے اور 20  کلو آٹے کا تھیلا 80 روپے مہنگا کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر دالوں اور چاول کی قیمت بھی بڑھائی جا چکی ہے۔

گھی،  آئل اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کے اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/03/2225 

Leave A Reply

Your email address will not be published.