وزیراعظم آج فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے


فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں  سی پیک کے پہلے انڈسٹریل زون علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ سی پیک انڈسٹریل ذون کا پہلا فیز ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3217 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ انڈسٹریل زون سے 400 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اس حوالے سے 160  کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں۔ معاہدے کرنے والی 125 چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ٹیکسٹائل، بلڈنگ کنسٹرکشن، آٹو موبائل، سٹیل اور فارماسوٹیکل انڈسری میں سرمایہ کاری ہوگی۔ انڈسٹریل زون سے 3 لاکھ ملازمتیں مہیا کی جا سکیں گی۔ سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن سہولت فراہم کی جاری ہے۔ انڈسٹریل زون کا پہلا فیز 2021 میں مکمل ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ انڈسٹریل زونز میں ترکی، کوریا، جاپان اور یورپ سے سرمایہ کاری ہوگی۔ انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کے لیے بجلی، گیس  اور ٹیلی فون کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے اس پروجیکٹ کو حکومت پاکستان کی سی پیک کی ویب سائٹ  پر  سی پیک کے منصوبوں کے تحت درج کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم انڈسٹریل زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/03/2191 

Leave A Reply

Your email address will not be published.