اضافی گیس بلز کی مد میں وصول رقم صارفین کو واپس کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے بالآخر گیس بلوں کی مد وصول کی گئی اضافی رقم صارفین کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ان علاقوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جہاں گیس کے کم پریشر کے باوجود اضافی بل بھیجے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا۔ مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر پر صارفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجے گئے۔

وزیراعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے اور آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ کمپنی نے فروری اور مارچ 2019 کیلئے صارفین کو 50 ملین واپس کردئیے ہیں۔ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 

ٓئی ڈی: 2020/01/04/2419

Leave A Reply

Your email address will not be published.