غیر قانونی تجاوزات کا الزام؛ راولپنڈی انتظامیہ کی ن لیگی رہنما چودھری تنویر کے گھر پر کارروائی

راولپنڈی: راولپنڈی انتظامیہ نے ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک کاروائی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری تنویر کی رہائش گاہ اور پلازے کی بیرونی دیورایں توڑ دی ہیں۔ کاروائی کے دوران مبینہ طور پر چودھری تنویر کے حامیوں نے انتظامیہ پر پتھراؤ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس کاروائی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہ کہ یہ کاروائی شاہراہ عام پر کیے گئے قبضے کو چھڑوانے کے لیے کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی  انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری…

مزید پڑھیں

پشاور کے نواحی علاقے میں نوجوان قتل

Harmeet Sing

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کی حدود سے سکھ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش اتوار کی صبح برآمد ہوئی۔ قتل کیے جانے والے نوجوان کا نام رویندر سنگھ  ولد گھوتم رام بتایا گیا ہے، جبکہ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی عمر 25 برس تھی۔ رویندر سنگ کا تعلق پہاڑی ضلع شانگلہ کے علاقے الپورے سے تھا۔ رپورٹس کے مطابق مقتول نوجوان رویندر سنگھ اسلام آباد میں ایک…

مزید پڑھیں

امریکی حملے کی دھمکی۔۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے جواب دے دیا

Major General Abdolrahim Mousavi

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ’مجھے امریکہ کی جرات پر شک ہے کہ وہ ایسی لڑائی شروع کر سکیں جس میں انہوں نے 52 ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے امریکی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی برادری کی توجہ ‘اپنی بھیانک اور بلاجواز کارروائی سے ہٹانا چاہتا ہے۔’ ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اتوار کو جاری شدہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں کوئی تنازعہ چھیڑنے کی…

مزید پڑھیں

چودھری برادران کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد:   مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے آرمی ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کے اعلان کے بعد چودھری برادران کی  مولانا فضل الرحمٰن  سےاہم  ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چودھری برادران نے مولانا فضل الرحمٰن کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر حکومت کا ساتھ دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات میں کہا کہ ہمارا موقف وضاحت کے ساتھ سامنے آچکا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت…

مزید پڑھیں

وانا میں شدید برفباری، نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا

وانا: جنوبی وزیرستان  کے علاقے وانا میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سےنظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔ برفباری کی وجہ سے راستے اور لینڈلائن فون بند ہو گئے ہیں  جبکہ کئی دوردراز علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وانا میں شدید برفباری سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ راستوں کی بندش کے علاوہ علاقے میں لینڈ لائن فون اور بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے جبکہ اس صورتحال پرضلعی انتظامیہ، …

مزید پڑھیں

ملک میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے موجودہ سردی کی لہر کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر  17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ 5 اور 6  جنوری سے بارشوں اور برف باری کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق سلسلے کے زیر اثر  پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشیں  اوربرف باری متوقع ہے۔  ڈسٹرکٹ رحیم یار خان اور پنجاب میں…

مزید پڑھیں

اپنی سرزمین کسی کےخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کہ ‘پاکستان کسی کا یا کسی چیز کا فریق نہیں بنے گا لیکن صرف امن کا شراکت دار بنے گا’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہر وہ کام کریں…

مزید پڑھیں

صومالیہ میں امریکی فوجی اڈے پر دہشت گرد تنظیم الشباب کا حملہ

کینیا: صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے اتوار کو علی الصبح ساحلی کینیا میں امریکی اور کینین فوجیوں کے زیر استعمال بیس پر حملہ کرکے متعدد امریکی طیاروں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ کینیا کی فوج کے ذرائع کے مطابق کینین فوج نے کم از کم چار حملہ آوروں کو ہلاک کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔ تاہم امریکی اور کینیا کی فوج کے جانی نقصان کی رپورٹ تاحال نہیں ملی۔ عینی شاہدین اور فوجی ذرائع کے مطابق فوجی بیس پر یہ حملہ علی…

مزید پڑھیں

کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 23ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

کراچی: کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 23ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں مارچ پاسٹ، گُھڑ سواری اور  جمناسٹک کا شاندار  مظاہرہ پیش کیا گیا . ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر کیڈٹس کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی ایک سائنسی اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا.کمانڈر کراچی نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور کیڈٹس کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا. کمانڈر کراچی نے قلیل عرصے میں کالج کو سندھ کا معیاری…

مزید پڑھیں

ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کےخلاف ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اوربھارت میں مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں پرجاری حملوں میں فرق ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اوربھارت میں مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں پرجاری حملوں میں فرق ہے۔ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کےخلاف ہے۔ ننکانہ واقعہ پر حکومت،پولیس اور عدلیہ زیرو ٹالرنس دکھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے  مزید…

مزید پڑھیں

آج شہید ذوالفقار علی بھٹو سالگرہ منائی جارہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت آج دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ آج ملک بھر میں سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔  گڑھی خد ا بخش بھٹو میں ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی جس میں ان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کیا جائے اور مزار پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سالگرہ کے…

مزید پڑھیں

کیا پاکستان میں نئے ڈیمز بن پائیں گے؟

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی کی قلت کے پیش نظر نئے ڈیمز بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ڈیم فنڈ بھی قائم کیا گیا۔ ڈیم فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جولائی 2018ء میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیم فنڈ میں دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کروایا گیا۔ ایک تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو بھی…

مزید پڑھیں

صدر ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی امریکی شہری یا تنصیب کو نشانہ بنایا تو امریکہ ’بہت تیزی اور شدت سے‘ ایسی 52 اعلی سطحی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرے گا جو ایران اور اس کی ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ 52 اہداف پہلے ہی نشانے پر لیے جا چکے ہیں اور 52 کا ہندسہ ان 52 امریکی شہریوں کی مناسبت سے چنا گیا ہے جنھیں کئی برس قبل ایران نے یرغمال بنایا…

مزید پڑھیں

ایران میں مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

Red Flag Jamkaran Mosque

تہران:  ایران میں مسجدجمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ سرخ پرچم ایرانی تاریخ میں پہلی بار لہرایا گیا ہے، جس کے علامتی معنی اعلان جنگ  کے ہیں۔ اس سے قبل مسجد جمران پر سبز پرچم لہراتا تھا۔ مسجد جمران کو امام مہدی کی آمد سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامت کہلاتا ہے۔ یہ پرچم ایک ایسے وقت میں لہرایا گیا ہے جب امریکہ کی جانب سے طاقتور ترین ایرانی جنرل قاسم سلیمانی…

مزید پڑھیں