ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کےخلاف ہے: وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد:  ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اوربھارت میں مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں پرجاری حملوں میں فرق ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں کہا کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اوربھارت میں مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں پرجاری حملوں میں فرق ہے۔ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کےخلاف ہے۔ ننکانہ واقعہ پر حکومت،پولیس اور عدلیہ زیرو ٹالرنس دکھائیں گے ۔

وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ اس کے برعکس مودی کا آر ایس ایس نظریہ اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے۔ مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ آر ایس ایس کے غنڈے اور بھارتی پولیس مسلمانوں کو سرعام قتل کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں  وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ننکانہ صاحب میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/05/2345 

Leave A Reply

Your email address will not be published.