وانا میں شدید برفباری، نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا

وانا: جنوبی وزیرستان  کے علاقے وانا میں شدید برفباری اور بارش کی وجہ سےنظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔ برفباری کی وجہ سے راستے اور لینڈلائن فون بند ہو گئے ہیں  جبکہ کئی دوردراز علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وانا میں شدید برفباری سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ راستوں کی بندش کے علاوہ علاقے میں لینڈ لائن فون اور بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے جبکہ اس صورتحال پرضلعی انتظامیہ،  پی ٹی سی ایل حکام اور  ٹیسکو حکام خاموش تماشائی بن کر بیٹھ گئے۔ اس ساری صورتحال پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ٹی سی ایل کے ناتجربہ کار لائن مینز کی وجہ سے فون زیادہ تر ٹھیک رہنے کی بجائے خراب رہتے ہیں۔   

یادرہے کہ ایس ڈی او پر کھلی کچہریوں میں کئی بار شکایات کی گئی لیکن ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اس ضمن میں  کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/05/2367

متعلقہ خبریں

Leave a Comment