پشاور کے نواحی علاقے میں نوجوان قتل

Harmeet Sing

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کی حدود سے سکھ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش اتوار کی صبح برآمد ہوئی۔ قتل کیے جانے والے نوجوان کا نام رویندر سنگھ  ولد گھوتم رام بتایا گیا ہے، جبکہ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی عمر 25 برس تھی۔ رویندر سنگ کا تعلق پہاڑی ضلع شانگلہ کے علاقے الپورے سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق مقتول نوجوان رویندر سنگھ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی ہرمیت سنگھ کے بھائی ہیں۔ رویندر سنگھ کی چند روز بعد شادی طے تھی، جب کہ وہ اپنی شادی کے حوالے سے خریداری کے لیے شانگلہ سے پشاور آئے تھے۔ پولیس کے مطابق رویندر سنگھ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم افراد نے مقتول کے موبائل سے ہرمیت سنگھ کو کال کرکے بتایا کہ آپ کے بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

مقتول رویندر سنگھ ملائیشیا میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے تھا اور چند دن قبل ہی شادی کے سلسلے میں واپس پاکستان آئے تھے۔ اب تک کسی نے رویندر سنگھ قتل کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دوسری طرف اہل خانہ کی جانب سے بھی فوری طور پر کسی پر شک ظاہر نہیں کیا گیا۔

سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مقتول رویندر سنگھ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد پشاور پریس کلب لائے اور ایک مختصر مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد میں انہوں نے لاش کو مقتول کے آبائی ضلع شانگلہ روانہ کر دیا۔

خیال رہے کہ ڈیڑھ سال قبل بھی پشاور میں ایک سکھ رہنما کا قتل ہوا تھا۔متحرک سکھ رہنما سردار سر بجیت سنگھ کو نامعلوم افراد نے کوہاٹ روڈ پر واقع ان کی دکان میں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2468 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment