ایران میں مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

Red Flag Jamkaran Mosque

تہران:  ایران میں مسجدجمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ سرخ پرچم ایرانی تاریخ میں پہلی بار لہرایا گیا ہے، جس کے علامتی معنی اعلان جنگ  کے ہیں۔ اس سے قبل مسجد جمران پر سبز پرچم لہراتا تھا۔ مسجد جمران کو امام مہدی کی آمد سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔

قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامت کہلاتا ہے۔ یہ پرچم ایک ایسے وقت میں لہرایا گیا ہے جب امریکہ کی جانب سے طاقتور ترین ایرانی جنرل قاسم سلیمانی
کو امریکی حملے میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر امریکہ سے اس ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔

میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ امریکہ نے اس ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید تین ہزار سے زائد فوجی بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/05/2333

متعلقہ خبریں