آج شہید ذوالفقار علی بھٹو سالگرہ منائی جارہی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت آج دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ آج ملک بھر میں سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔

 گڑھی خد ا بخش بھٹو میں ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی جس میں ان کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کیا جائے اور مزار پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، بی بی بختاور بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سالگرہ کے کیک کاٹیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سہ پہر دو بجے سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا جبکہ تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کی صدر صدف مرتضیٰ کی جانب سے "قائد عوام اور آج کا پاکستان” کے زیر عنوان سیمینار منعقد ہوگا۔ جبکہ اسلام آباد میں ہی پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ، شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی صدر شہزادہ کوثر گیلانی کی طرف سے بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس طرح پورے ملک میں یونین کونسل کی سطح پر سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں