کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 23ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد

کراچی: کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 23ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں مارچ پاسٹ، گُھڑ سواری اور  جمناسٹک کا شاندار  مظاہرہ پیش کیا گیا .

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر کیڈٹس کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی ایک سائنسی اور ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا.کمانڈر کراچی نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اور کیڈٹس کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا. کمانڈر کراچی نے قلیل عرصے میں کالج کو سندھ کا معیاری تعلیمی ادارہ بنانے پر کالج انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا. تقریب میں کیڈٹس کے والدین سمیت کالج سے فارغ التحصیل افواج پاکستان کے افسران اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی.

متعلقہ خبریں

Leave a Comment