ملک میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے موجودہ سردی کی لہر کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر  17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ 5 اور 6  جنوری سے بارشوں اور برف باری کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق سلسلے کے زیر اثر  پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشیں  اوربرف باری متوقع ہے۔  ڈسٹرکٹ رحیم یار خان اور پنجاب میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔ شمالی پنجاب اور وسطیٰ پنجاب میں درجہ حرارت منفی 2 تک گر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طاقتورمغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے وسطی اور زیریں علاقوں پر اثر انداز ہوا ہے۔ سلسلے کے زیر اثر اگلے 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران بالائی حصوں کے متاثر ہونے  کا امکان ہے۔ پیراور منگل کے روز شمالی پنجاب، جنوبی پنجاب میں بہاولپورڈویژن، بالائی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کےا وقات میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی بھِی توقع ہے ۔ آج وسطی پنجاب کے علاقوں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر ، ڈیرہ غازی خان میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔   راجن پور ، لیہ ، بھکر، سرگودھا، خوشاب میں بھِی کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔  لاہور، جھنگ ، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال ، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور خافظ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پیرکےروزپنجاب  صوبہ کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع  کوئٹہ، مستونگ، زیارت کے پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی اور پشین کے پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ زیارت ، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اوسط 02 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔

 شدیدبرفباری کے باعث ان علاقوں میں معمولات زندگی اور ذرائع آمدورفت میں دشورای اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/05/2359 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment