سردی میں اضافہ۔۔ بیماروں کی تعداد بڑھنے لگی


اسلام آباد: ملک بھر میں سردی میں اضافے کی وجہ سے موسمی بیماریاں بھی بڑھنے لگی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 1200 نزلہ، زکام، بخار اور الرجی کے مریض لائے گئے ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کی وجہ سے نزلے، زکام اور الرجی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں پمز میں ان بیماریوں میں مبتلا 1200 مریض لائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مریضوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سانس کی بیماری میں مبتلا 250 مریضوں کو بھی پمز اسپتال لایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر پمز اسپتال میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/06/2404 


Leave A Reply

Your email address will not be published.