آرمی ترمیمی ایکٹ؛ صادق سنجرانی کی مولانا عبد الغفور حیدری سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے رات گئے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں میں آرمی ترمیمی ایکٹ پر مشاورت کی گئی ہے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ترمی کے حوالے سے اعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے صادق سنجرانی کو آگاہ کیا کہ جے یو آئی آرمی ایکٹ ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفت کرنے یا نہ کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ پر جے یو آئی کا موقف پہلے روز سے ہی واضح ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/06/2458

متعلقہ خبریں

Leave a Comment