سوئی کو گیس نہ ملی تو سینیٹ سے مستعفی ہو کر بندوق اٹھا لوں گا: سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

اسلام آباد: سینیٹر سرفراز بگٹی  قائمہ کمیٹی پٹرولیم  کے اجلاس میں اپنے علاقے میں گیس نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سوئی پورے پاکستان کو گیس دے رہا ہے لیکن وہاں پر بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہے۔ مجھے بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پر اٹھاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت کا اجلاس ہوا۔ سرفرازبگٹی نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  سوئی کو گیس نہ ملی تو سینیٹ سے استعفا دے کر آپ لوگوں کی ناک کاٹوں گا۔ پھر ہمیں محب وطن نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بندوق اٹھانی پڑی تو سب سے پہلے آپ لوگوں پراٹھاؤں گا۔ اس طرح کی صورتحال میں بندوق نہ اٹھائیں تو کیا کریں۔

سرفراز بگٹی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر جذباتی نہ ہوں تو پھر کیا کریں۔ اگر جذباتی نہ ہوں تو اسلام آباد میں  کوئی سنتا بھی نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو سینیٹ سے مستعفی ہو جاوں گا۔

واضح رہے اس وقت پورا ملک گیس کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/06/2426 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment