سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں آرمی ترمیمی ایکٹ اتفاق رائے سے منظور

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹ میں ترامیم کے بل متفقہ طور منظور کرلئے ہیں۔  وزیر دفاع پرویز خٹک کے مطابق یہ بل منظوری کیلئے کل سینٹ کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے،،جس کے بعد مسلح افواج سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح افواج سے متعلقہ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق ترمیمی بل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس اسلام اباد میں…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا ہوا؟

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کہانی باہر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا، تاہم اراکین کی اکثریت نے آرمی ایکٹ کی مخالفت کی۔ اس پر سینئیر رہنماؤں نے کہا کہ ہم پارٹی قیادت کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس راجہ ظفر الحق اور خواجہ آصف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کی جانب سے 7 ارب روپے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں پر فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ پیکج کے تحت آٹا، چینی گھی اور چار قسم کی دالوں پر 10 سے 30 فیصد تک سبسڈی دی گئی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے  کہا کہ  وزیر اعظم کا عہد ہے کہ جوں جوں مالی پوزیشن مستحکم ہو گی اسکا ریلیف عوام کو دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایم ڈی…

مزید پڑھیں

سلطنت عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

اسلام آباد: حال ہی میں سعودی وزیر خارجہ اور یو اے ای کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے بعد ایک اور اہم شخصیت پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور محمد داود باڑیچ نے نور خان ایئر بیس، اسلام آباد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔…

مزید پڑھیں

کامسیٹس یونیورسٹی میں تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی کامسیٹس یونیورسٹی میں مختلف ممالک کے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں تعینات نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نیدرلینڈ بھی استفادہ حاصل کرے گا۔ پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر نیدرلینڈ کی ٹرانسپورٹ کمپنی سی پیک پر کام کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے فنکاروں کی پینٹنگز کی…

مزید پڑھیں

سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان کے معروف قانون دان ، سابق اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے۔ان کی عمر 91 برس تھی۔ فخر الدین جی ابراہیم کو پاکستان کے قانونی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ دیکھا جاتا تھا۔فخر الدین جی ابراہیم   1928 میں احمد آباد میں پیدا ہوئے۔  فخر الدین جی ابراہیم کو 14 جولائی 2012ء کوالیکشن کمیشن پاکستان کا 24 واں سربراہ مقرر کیا گیا۔ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی۔بعد ازاں صدارتی انتخابات 2013ء…

مزید پڑھیں

80 لاکھ کا فراڈ؛ سی ڈی اے افسر پر تاحال ہاتھ نہ ڈالا جا سکا

اسلام آباد: وفاقی پولیس قریباً تین سال گزرنے کے باوجود سی ڈی اے کے جعل ساز افسر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہری ظفر اقبال نے 2017 میں تھانہ شالیمار میں سی ڈی اے افسر سید ہارون پاشا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی، جس کے مطابق ظفر اقبال نے موضع ڈیرہ موہری سہالہ، گولڑہ ،ضلع اسلام آباد میں واقع 135کنال رقبہ کی خریداری کے لئے سید ہارون پاشا کے ساتھ 80 لاکھ روپے میں سودا طے کیا۔ رقم ملنے کے…

مزید پڑھیں

ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔ یاد رہے کہ…

مزید پڑھیں

امل عمر قتل کیس؛ سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں فیصلے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کراچی میں پولیس فائرنگ سے ہلاک امل عمر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران عدالت  نے ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں امل عمر قتل کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے  محکمہ پولیس سےامل کے لواحقین کو امداد کی ادئیگی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس  گلزار  احمد  کی سربراہی  میں  تین رکنی  بینچ  نے کیس کی سماعت  کی۔ وکیل سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا  کہ امل کو جن دونوں اہلکاروں گولی لگی انہیں…

مزید پڑھیں

پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں 22 جنوری کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Accountability and Anti Terrorism Court Islamabad

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین  ضمنی ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ 5 ملزمان کا نام ضمنی ریفرنس سے نکال دیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت…

مزید پڑھیں

رینٹل پاور ریفرنسز؛ راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب کے ترمیمی آرڈی نینس کے تحت 2رینٹل پاور ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا ۔ عدالت نے اعتراضات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گلف اور ریشماں رینٹل پاور ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنا کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے…

مزید پڑھیں

پاک بحریہ کے جہاز خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گئے

کراچی: پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے ۔ بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولیات فراہم کیں۔ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین…

مزید پڑھیں

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس شہید ہو گئے

میانوالی: ایک افسوس ناک واقعے میں پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے علاقے میانہ کوہ میں دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے۔  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف ٹی 7 تربیتی طیارہ دوران  پرواز میانوالی کے قریب گر کر تباہ  ہو گیا۔ طیارے کو سکواڈرن لیڈر حارث  بن خالد  اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان اُڑا رہے تھے۔ حادثے میں دونوں پائلٹس  شہید ہوگئے۔ طیارے نے ایم ایم عالم بیس سے آڑان بھری تھی۔ ترجمان پاک فضائیہ…

مزید پڑھیں

سروسز ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی سے منظور

National Assembly

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کی جانب سے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 کو متفقہ طور پر منظور کرنے کے بعد آج قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ بل پیش کرنے سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی سے درخواست کی کہ وہ اپنی پیش کردہ ترامیم کو واپس لے لے۔  اس درخواست کے جواب میں پیپلز پارٹی کی طرف سے نوید قمر نے اپنی ترامیم واپس لینے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی…

مزید پڑھیں

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی کی سمری پیش کی جائے گی۔  38ارب روپے کے نیٹ ہائیڈل پاور پرافٹ کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔  اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ اینڈومینٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی سمری…

مزید پڑھیں