پاک بحریہ کے جہاز خیر سگالی مشن پر تنزانیہ پہنچ گئے

کراچی: پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے ۔

بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولیات فراہم کیں۔ تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے بیانیے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2510 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment