پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس شہید ہو گئے

میانوالی: ایک افسوس ناک واقعے میں پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے علاقے میانہ کوہ میں دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف ٹی 7 تربیتی طیارہ دوران  پرواز میانوالی کے قریب گر کر تباہ  ہو گیا۔ طیارے کو سکواڈرن لیڈر حارث  بن خالد  اور فلائنگ آفیسر عباد الرحمان اُڑا رہے تھے۔ حادثے میں دونوں پائلٹس  شہید ہوگئے۔ طیارے نے ایم ایم عالم بیس سے آڑان بھری تھی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیر ہیڈ کواٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طیارےمیں لینڈنگ کرنے سے پہلے  فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔  امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2502 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment