کامسیٹس یونیورسٹی میں تصویری نمائش کا انعقاد

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی کامسیٹس یونیورسٹی میں مختلف ممالک کے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں تعینات نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نیدرلینڈ بھی استفادہ حاصل کرے گا۔ پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر نیدرلینڈ کی ٹرانسپورٹ کمپنی سی پیک پر کام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے فنکاروں کی پینٹنگز کی نمائش کی گئی۔ پاکستان میں تعینات نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے نمائش میں شرکت کی۔ نمائشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سی پیک منصوبے سے نیدرلینڈ بھی استفادہ حاصل کرے گا۔ پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر نیدرلینڈ کی ٹرانسپورٹ کمپنی سی پیک پر کام کرے گی۔ تصویری نمائش کے شرکا نے نمائش کے انعقاد کو سراہا اور اس طرح کی نمائش سے مختلف ممالک کی ثقافت کو سیکھنے کا بہترین ذریعہ قرار دے دیا۔

تصویری نمائش میں مختلف ممالک کی تصویریں دکھائی گئیں اور طلبا کی بڑی تعداد نے بھی نمائش میں حصہ لیا۔

 

آئی ڈی: 2020/07/01/2547 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment