اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 8 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی کی سمری پیش کی جائے گی۔  38ارب روپے کے نیٹ ہائیڈل پاور پرافٹ کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔  اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ اینڈومینٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی۔  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 5ارب روپے قرضے کی حکومتی ضمانت میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیشنل بینک سے 5ارب روپے قرض لیا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار، سوئی سدرن کو گیس بلوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی سمری پیش کرے گی۔ رزمک گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو گیس فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پرائس مذاکراتی کمیٹی کی سمری پیش کی جائے گی۔مزید بر آں  38 ارب روپے کے نیٹ ہائیڈل پاور پرافٹ کی سمری کا جائزہ  بھی لیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2472

متعلقہ خبریں

Leave a Comment