ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2018 اور جنوری 2019 میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی،کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2553 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment