سلطنت عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

اسلام آباد: حال ہی میں سعودی وزیر خارجہ اور یو اے ای کے ولی عہد کی پاکستان آمد کے بعد ایک اور اہم شخصیت پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور محمد داود باڑیچ نے نور خان ایئر بیس، اسلام آباد پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ عمان کے وزیر مذہبی امور پاکستان میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین سینیٹ، وزیر اعظم اور صدرِ پاکستان سے ملاقات بھی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ عبداللہ بن محمد وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی  کے زیر اہتمام ”اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم امہ کے تعاون کے فروغ” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں بطورِ مہمانِ شریک ہونگے اور خطاب کرینگے۔

عمان کے وزیر مذہبی امور و اوقاف کے اس دورے سے نہ صرف پاکستان عمان کے باہمی تعلقات تقویت اور نئی جدت ملے گی بلکہ دونوں ملکوں کی مذہبی امور کی وزارتوں کے مابین تعلقات بھی مضبوط تر ہوں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2557 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment