سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان کے معروف قانون دان ، سابق اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے۔ان کی عمر 91 برس تھی۔

فخر الدین جی ابراہیم کو پاکستان کے قانونی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کے ساتھ دیکھا جاتا تھا۔فخر الدین جی ابراہیم   1928 میں احمد آباد میں پیدا ہوئے۔ 

فخر الدین جی ابراہیم کو 14 جولائی 2012ء کوالیکشن کمیشن پاکستان کا 24 واں سربراہ مقرر کیا گیا۔ تحریک انصاف اور دوسری جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی۔بعد ازاں صدارتی انتخابات 2013ء تنازع کا شکار ہوئے اور پیپلز پارٹی نے سخت تنقید کی۔ اس پر فخر الدین جی ابراہیم نے ان انتخابات کے فوری بعد 31 جولائی 2013 کو استعفی دے دیا۔

فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

فخر الدین جی ابراہیم اپنے سخت جمہوری موقف کی وجہ سے مشہور تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف امور پر حکومت سے اختلافات کی وجہ سے گورنر شپ، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے استعفیٰ بھی دیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/07/2561 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment