اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی


اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی۔ ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کے پاس ریکارڈ موجود نہ ہونے کے باعث ملزمان کے وکیل کی تفتیشی افسر نادر عباس پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔ عدالت نے  تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر تے ہوئے ریفرنس پر سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2661 

Leave A Reply

Your email address will not be published.