ایران نے حملے کے بعد جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراق میں رات گئے کیے جانے والے  حملے کے بعد اپنی جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ ایران نےمناسب جواب دے دیا ہے اور ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کےچارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی اور اُسی فوجی اڈےکو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا۔

یاد رہے گزشتہ رات ایران نے دو عراقی ٹھکانوں پر ایک بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کے رہائش والے کئی بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ یہ امریکی انقلابی گارڈ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ تھا، جس کی گذشتہ ہفتے بغداد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت ہوئی تھی۔

 

جواد ظریف کی ٹوئیٹ

آئی ڈی: 2020/01/08/2625 


Leave A Reply

Your email address will not be published.