ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو چینی، آٹا، گھی اور چاول پر 7 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد اس کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس پیکج کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا ہے۔ ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کہیں کھانے پینے کی اشیاء کے دام زیادہ تو کہیں آٹے، دال، گھی اور چاول کی قلت ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود لوگوں کو تاحال اشیا سستے داموں میں دستیاب نہیں ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے خود اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سبسڈی کا فائدہ غریب شہریوں کو ہونا چاہیے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2812 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment