ایرانی کی جوابی کارروائی۔۔ صدر ٹرمپ کی ’آل از ویل‘ کے ذریعے قوم کو تسلی


گزشتہ رات ایران کی جانب سے عراق میں دو امریکی اڈوں پر میزائیلوں کے حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ ‘سب کچھ ٹھیک ہے۔ امریکہ دنیا کی طاقتور ترین اور سب سے مسلح فوج کا حامل ہے۔’

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایران نے اپنے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے بعد عراق میں دو امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق یہ حملہ انہی اڈوں پر کیا گیا جہاں سے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کی کاروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایران نے حملے کے بعد جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اس ایرانی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘سب کچھ ٹھیک ہے۔ ایران نے عراق میں دو عسکری اڈوں پر میزائیلوں سے حملہ کیا ہے۔’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘نقصانات اور ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔’ اپنی فوج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘امریکہ کے پاس دنیا کی طاقتور ترین اور سب سے مسلح فوج موجود ہے۔’ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ کل صبح اس حوالے سے ایک بیان جاری کریں گے۔

 

صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ
صدر ٹرمپ کی ٹوئیٹ

آئی ڈی: 2020/01/08/2633 

Leave A Reply

Your email address will not be published.